آج سندھ میں کورونا کے 1232 نئے مریضوں کی تشخیص، 13 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

آج سندھ میں کورونا کے 1232 نئے مریضوں کی تشخیص، 13 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا وائرس کے 13630 ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں 1232 مثبت آئے۔ جبکہ  24 گھنٹوں میں صوبے میں کورونا سے 13 اموات رپورٹ ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 4778 ہوچکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سندھ میں آج مزید 633 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 272214 ہوگئی۔ 

اس وقت کورونا کے 18477 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 666 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 62 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا کے 1232 نئے کیسز میں سے 529 کا تعلق کراچی سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں