وزیراعظم اور سعودی بادشاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم اور سعودی بادشاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے فلسطین کی تازہ ترین صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔ بات چیت کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مسجد اقصٰی میں فلسطینیوں پر اسرائیل کے بہیمانہ حملے کی مذمت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملے انسانی اقدار اور بین الاقوامی قانون سے انحراف ہے۔ عمران خان نے سعودی عرب کی خود مختاری، سیکورٹی اور حرمین شریفین کے دفاع کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

وزیراعظم نے شاہ سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی اور دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالفطر کی مبارک باد بھی دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملے روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں مل کر کام کرنے کا عزم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں