پنجاب کے عوام کو محفوظ اور انتہائی معیاری ویکسین لگائی جارہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب کے عوام کومحفوظ اور انتہائی معیاری ویکسین لگائی جارہی ہے،ڈاکٹریاسمین راشد

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پنجاب کی عوام کو محفوظ اور انتہائی معیاری ویکسین لگائی جارہی ہے، پنجاب کے عوام کے لئے وافر مقدار میں ویکسین دستیاب ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ آج سے 40 سال سے زائد عمر کےافرادکی ویکسینیشن کا بھی آغاز کردیا، جلد ویکسینیشن کی تعداد دگنا کردی جائے گی۔

وزیرصحت پنجاب نے میو اسپتال لاہور کے سینٹرل کنٹرول روم اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال سبزہ زار کے ویکسینیشن سنٹرکا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 236 اور لاہور میں 7ویکسینیشن مراکز فعال ہیں، این سی او سی کے ایس او پیز کے مطابق شہریوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں