کراچی:باڑے سے 2 کروڑ مالیت کے مویشی چوری

کراچی:باڑے سے 2 کروڑ مالیت کے مویشی چوری

کراچی کے علاقے میمن گوٹھ کی شمسی سوسائٹی میں مسلح 20 ملزمان اسلحہ کے زور پر باڑے سے 2 کروڑ روپے مالیت کے مویشی لوٹ کر لے گئے۔

کیٹل فارم کے مالک کی جانب سے پولیس کو جمع کرائی گئی درخواست میں بتایا کہ 2 روز قبل 20 سے زائد مسلح افراد باڑے سے 100 سے زائد مویشی لے کر فرار ہو گئے۔

فارم مالک کے مطابق جانوروں کی مالیت 2 کروڑ روپےبنتی ہے، لوٹ لئے جانیوالے مویشیوں میں 60 گائے اور 62 چھوٹے جانورشامل ہیں۔

مالک کے مطابق تمام افراد ڈنڈے اور کلہاڑی لے کر آئے تھے،ملزمان نے 2 گھنٹے تک ہمیں یرغمال بنائے رکھا۔

متاثرہ کیٹل فارمر نے بتایا کہ درخواست میں کچھ افراد کو نامزد بھی کیا گیا ہے، واقعہ میں ملوث 4 افراد کو جانتا ہوں، چاروں افراد سے میرا لین دین کا معاملہ چل رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں