اسرائیل ریاستی دہشتگردی کا مجرم ہے، بابر اعوان

اسرائیل بچوں و خواتین پر بمباری کرکے ریاستی دہشتگردی کا مجرم ہے، بابر اعوان

وزیراعظم کے مشیرِ پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بچوں اور خواتین پر بمباری کرکے ریاستی دہشت گردی کا مجرم ہے۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے ظالمانہ طاقت کے ذریعے القدس شریف، شیخ جراح میں مسلمانوں کے گھروں پر قبضے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مسجد الاقصٰی میں نہتے روزے داروں پر گولیاں، گرنیڈ برسائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ القدس ازل سے ابد تک خاتم الُمرسلینﷺ کے امتی مسلمانوں کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں