پاکستان میں کورونا مریضوں میں بلیک فنگس کیسز سامنے آگئے

پاکستان میں کورونا مریضوں میں بلیک فنگس کیسز سامنے آگئے

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے مریضوں میں بلیک فنگس کیسز سامنے آگئے۔ بلیک فنگس سے چار کورونا مریضوں کا انتقال اور متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مریضوں میں اس مہلک فنگس انفیکشن کی تشخیص مشکل سے ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 84 کیسز سامنے آئے، مزید 113 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 387 مریض شفایاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں