حدیبیہ کیس میں نہ کوئی بریت ہوئی اور نہ ہی سزا ہوئی، فرخ حبیب

حدیبیہ کیس میں نہ کوئی بریت ہوئی اور نہ ہی سزاہوئی، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں نا کوئی بریت ہوئی اور نہ ہی سزا ہوئی۔

جیونیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ حدیبیہ کیس ٹیکنیکل بنیاد پر بند ہوا، جس میں کوئی بریت ہوئی اور نہ ہی سزا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہہ چکےہیں احتساب پر کمپرومائز نہیں ہوگا، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ حدیبیہ کیس میں نواز شریف اور اسحاق ڈار منی لاڈرنگ کرتے رہے، نیب نے جب حدیبیہ کیس دائر کیا تو ان لوگوں نے مشرف سے این آر او لے لیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ فوجداری مقدمات میں نئے حقائق سامنے آجائیں تو کیس دوبارہ چلایا جاسکتا ہے، شہباز شریف کا ٹرائل ہی نہیں ہوا تھا، لہٰذا کیس شروع کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ منظور پاپڑ والا لندن گیا نہیں، ان کے نام پر اکاؤنٹ کھلوائے گئے، جن کے نام پر ٹی ٹی سے پیسہ حمزہ، شہباز اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں آتا رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں