راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل، انکوائری مکمل، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمدانوارالحق اورڈپٹی کمشنر اٹک سمیت دیگرافسران کوعہدے سے ہٹا دیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)کمشنر راولپنڈی کو پہلے ہی تبدیل کیاجاچکاہے.ذرائع کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل انکوائری مکمل کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ رنگ روڈ کے اصل نقشے کو تبدیل کر دیا گیا اور اس میں مزید نئے راستے شامل کردئیے گئے،ان نئے راستوں کا انتخاب چند اہم شخصیات کوفائدہ پہنچانے کے لئے کیا گیا، جن کی زمینیں رنگ روڈ کے اندر آتی تھیں ۔نئے راستے شامل کرنے پرلاگت میں مزید 25 ارب روپے اضافہ ہو رہا تھا،معاملہ وزیراعظم عمران خان کے نوٹس میں آنے کے بعد اس معاملے کی تفتیش کا فیصلہ کیا گیا ،وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لینے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کو حکم دیا کہ اس تمام معاملے کی انکوائیری کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے اس طرع یہ انکوائیری اپنے انجام کو پہنچی یاد رہے جن افسران کو تبدیل کیا گیا انہوں نے ذاتی مفاد کی خاطر قوم کو اربوں روپے نقصان پہچانے کی کوشش کی لیکن بر وقت انکوائیری مکمل کر کے ان کالی بھیڑوں کو انجام تک پہنچانے کی ابتدا ہو گئی ہے اب دیکھنا ہو گا کہ قوم کے لٹیروں کا انجام باقیوں کیلئے کیسے نشان عبرت ہو گا اور قوم کے لٹیرے انصاف کے کٹہرے میں جواب دہ ہونگے.

اپنا تبصرہ بھیجیں