فیٹف کی شرائط پوری کرنے کےلیے نئے ادارے بنانے کا فیصلہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پوری کرنے کے لیے نئے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے ادارے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے کام کریں گے۔

یہ نئے ادارے نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر، ایف ایم یو، نیکٹا، اے این ایف اور صوبائی اینٹی کرپشن محکموں کے تحت قائم کیے جائیں گے۔

نئے اداروں میں درجنوں خصوصی پراسیکیوٹر بھرتی کیے جائیں گے۔ شرائط پوری کر کے رپورٹ فیٹف کو پیش کی جائے گی۔

جس کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ ہو گا۔

رپورٹ جون کے تیسرے ہفتے میں فائنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اس سلسلے میں متعلقہ قوانین میں ترامیم کی منظوری وفاقی کابینہ پہلے ہی دے چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں