راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کاغیرقانونی ہاﺅسنگ سکیموں اوردیگرغیرمجازتعمیرات کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن

راولپنڈی (حالات میڈیا ڈسک)راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے غیرقانونی ہاﺅسنگ سکیموں اوردیگرغیرمجازتعمیرات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا ، آرڈی اے کے عملے نے غیرقانونی رہائشی،تین کمرشل عمارتوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اڈیالہ روڈ راولپنڈی پرگورکھ پورکے قریب غیرقانونی ہاﺅسنگ سکیم کے سائٹ ا?فس کو مسمارکردیا،تعمیرشدہ ،زیرتعمیر آٹھ مکانات اور25دکانوں کو سیل کردیا اورسیدپورسکیم راولپنڈی میں ایک گھر کوسیل کردیا،آرڈی اے ترجمان کے مطابق غیرقانونی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں اورکمرشل مارکیٹس کے خلاف آپریشن ڈائریکٹرجنرل ا?رڈی اے کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔
انھوں نے بتایا اس سلسلے میں مالکان کو 14نوٹس اور12چالا ن جاری کردئیے ہیں۔انھوں نے بتایا مختلف فیسوں کی مد میں آرڈی اے نے 8.08ملین روپے بھی وصول کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں