تاجروں اور عوام کے تعاون پر شکر گزار ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ

تاجروں اور عوام کے تعاون پر شکر گزار ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تاجروں اور عوام کے تعاون پر شکر گزار ہوں، یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن ہم نے عوام کے تحفظ کی خاطر کیا۔

کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، جام اکرام، مرتضیٰ وہاب کے علاوہ چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

ٹاسک فورس اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کوویڈ کی پہلی لہر میں 11 جون 2020 ء کو سب سے زائد 3ہزار 38 کیسز تھے، دوسری لہر میں 10 دسمبر 2020ء کو سب سے زائد1ہزار983 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ تیسری لہر میں 29 اپریل کو سب سے زیادہ 1ہزار64 کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ایک لاکھ ویکسین روزانہ لگائی جائیں، ایکسپو سینٹر کراچی میں ہال لے کر وہاں 50 ہزار ویکسی نیشن کی گنجائش بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ کل کوویڈ کی وجہ سے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن تھا اور سندھ میں 16 اموات ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ 3 سے 9 مئی تک کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9اعشاریہ 48 فیصد ، حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ81 فیصد اور سکھر میں 5 اعشاریہ 92 فیصد ہے اور صوبے کے دیگر اضلاع میں یہ شرح 3اعشاریہ 92 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں