اسلام آباد، تھانہ نون کا علاقہ چورو ں کی جنت گاہ بن گیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر قاسم جہانگیر) تھانہ نون کے علاقے میں چوری کی دو مختلف واقعات کے دوران چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی. لیپ ٹاپ اور قیمتی اشیاء چوری کر کے دیدہ دلیری سے فرار ہوگئے ہیں. تھانہ نون کے علاقے آئی14/1 مکان نمبر 978 گلی 50 کے رہائشی حسن شہزاد نے بتایا کہ اپنی فیملی کے ہمراہ اپنے رشتے دار کے گھر افطاری کے لیے گیا. جب واپس آیا تو دیکھا نامعلوم چور گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور کچن کی گرل کاٹ کر اندر داخل ہوئے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، 1 لاکھ 10 ہزار کی نقدی دو لیپ ٹاپ اور قیمتی اشیاءچوری کر کےفرار ہو گئے. جبکہ چوری کی دوسری واردات کے دوران آئی 14/4 مکان نمبر769 گلی نمبر 59 میں رہائش پذیر یو فون کمپنی کے ملازم عامر خان نے کہا کہ وہ افطاری کے لیے واہ فیکٹری میں اپنے رشتے دار کے گھر میں گئے جب واپس گھر آئے تو گھر کے گیٹ لاک ٹوٹا ہوا تھا. چیک کرنے پر گھر سے نامعلوم چور ڈھائی لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، 5 لاکھ کے نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ اور قیمتی اشیاءچوری کر کے لے گئے ہیں. واضح رہے کہ ایس پی انڈسٹریل ایریا زفدا حسین ستی اور ایس ڈی پی او سبزی منڈی نواز بھٹی نے چند روز قبل ہی ان سرکل میں چارج سنبھالے ہیں. انڈسٹریل ایریا سرکل اور سبزی منڈی سرکل میں آئے روزواداتوں نے شہریوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے ۔ ان بڑھتی ہوئی وارداتوں سے یہ بات تو عیاں ہے ان کے پیچھے پولیس افسران کی ناقص حکمت عملی کار فرما ہے آئی جی اسلام آباد کو فوری ایکشن لیتے ہوئے ان افسران کی کارگردگی کا جائزہ لینا چاےئےافسران کی حکمت عملی اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں