بلاول کا NA249 کی جیت پر پیغام

غلط الزامات بے نقاب اور سچ سامنے آگیا: بلاول کا NA249 کی جیت پر پیغام

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی حلقہ این اے 249 میں پی پی کی جیت پر کہا ہے کہ غلط الزامات بے نقاب اور سچ سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی کارکنان کو این اے 249 کی جیت کی مبارک باد ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں ہماری برتری 900 ووٹوں سے زیادہ ہوگئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اہلیان کراچی نے سیلیکٹڈ کو مسترد کرکے پی پی پی کو امیدوں کا محور بنایا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں پی پی پی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 15ہزار 656 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔

ان کی برتری برقرار رہی، انہوں نے پہلے کے مقابلے میں اپنے مخالف امیدرار سے 226 ووٹ زیادہ حاصل کر لیے، اس سے قبل ان کے ووٹ 16156 تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں