شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر

شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا، محمد زبیر

مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان کو بھارت کے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے سے مسئلہ نہیں، شاہ محمود نے آرٹیکل 370 کو بھارت کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔

محمد زبیر نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ تاریخی یو ٹرن ہے؟ کیا پاکستان کشمیر سے متعلق تاریخی مؤقف سے پیچھے ہٹنے پر راضی ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کے تحت بھارت نے کشمیر کو ایک یونین بنایا جو بھارت 1948 سے نہ کرسکا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ دہائیوں سے جاری پاکستانی مؤقف خاص کر 2019 کے بعد جو کچھ ہوا اس کا کیا بنے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں