
وزیر اعظم عمران خان کے مدینہ منورہ پہنچنے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی بغیر جوتوں کے تصویر شئیر کی۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ سرکار دو عالم کے دربار میں غلام کی حاضری کا قرینہ کہ جوتے پہننے کی بھی جسارت دربارِ مصطفیٰ ﷺ تو کیا، ان کے شہر میں بھی نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں۔