افغانستان سے پاکستان آنیوالے شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

افغانستان سے پاکستان آنیوالے شہری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

افغانستان سے پاکستان آنے والے شہری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر خیبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستانی شہری کو لنڈی کوتل میں قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب 20 مئی تک طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعےصرف پاکستانی شہریوں کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

پاکستانی شہریوں کے علاوہ کوئی بھی دوسرا شخص طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے ملک میں داخل نہیں ہوسکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں