کورونا ویکسین کی تیاری، NIH کا عید پر چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری و ٹیسٹ کے سلسلے میں عید پر بھی چھٹی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این آئی ایچ کے حکام کا کہنا ہے کہ این آئی ایچ کے اعلیٰ حکام اور ویکیسنیشن ڈپارٹمنٹ عید پر موجود رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویکیسن کی تیاری شروع کر چکے ہیں، عید پر چھٹیوں کے باعث ویکسین کی تیاری میں تاخیر نہیں کرنا چاہتے۔

این آئی ایچ کے حکام نے کہا ہے کہ ویکسن کی ٹیسٹنگ کے لیے 15 دن اہم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 15 دن کے دوران ویکسین کی عالمی معیار کے مطابق ٹیسٹنگ جاری رکھیں گے۔

حکام این آئی ایچ نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیسٹنگ کے دوران کسی صورت بھی چھٹی نہیں کی جا سکتی، مئی کے اختتام تک ویکسین عوام کے لیے دستیاب ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں