شہباز شریف ایئرپورٹ سے واپس گھر کیلئے روانہ

شہباز شریف ایئرپورٹ سے واپس گھر کیلئے روانہ

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ایئرپورٹ سے واپس گھر کے لیے روانہ ہوگئے، جبکہ قطر جانے والی غیرملکی پرواز اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگئی، پرواز میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو بھی جانا تھا۔

شہباز شریف نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہ دینے کی تحریری وجہ بتانے کا مطالبہ کیا تھا، شہباز شریف کو آف لوڈ کیے جانے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔

ایئرپورٹ فلائٹ ڈس پلے پر غیر ملکی پرواز کے لئےچیک ان بند، پرواز کو شیڈول کےمطابق 4 بج کر 50 منٹ پرروانہ ہونا تھا۔

واضح رہے کہ امیگریشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو لاہور ایئرپورٹ پر روک لیا تھا، حکام کا شہباز شریف سے کہنا تھا کہ ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں