کراچی میں ڈی سیز فرعون، پولیس من مانی کررہی ہے، ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈی سی فرعون بنے ہوئے ہیں اور پولیس من مانی کررہی ہے۔

کراچی میں وسیم اختر اور فیصل سبزواری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے لاک ڈاؤن میں انتظامات کو بہتر کرنے اور پولیس کی جانب سے تاجروں سے بھتہ لیے جانے پر فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وسیم اختر کا کہنا تھاکہ کورونا وبا میں کاروبار متاثر ہوئے ہیں، کراچی میں 100 سے زائد مارکیٹیں بند کردی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی، وفاقی اور سندھ حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں، تاجروں کو اعتماد میں لیے بغیر فیصلے کیے جارہے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ عید کے آخری دنوں میں مارکیٹ کے اوقات درست نہیں رکھے گئے۔

فیصل سبزواری نے کہاکہ مقامی پولیس نہ ہونے پر پولیس نے کراچی کو دبئی سمجھ لیا ہے، تاجروں سے عیدی کے نام پر بھتہ لیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پولیس تاجروں سے بھتہ طلب کررہی ہے، شہر میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں