وزیراعلیٰ سندھ کو کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں اور گراں فروشی پر بریفنگ

کورونا ضوابط کی خلاف ورزیوں اور گراں فروشی پر کمشنر کراچی کی وزیراعلیٰ کو بریفنگ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کمشنر کراچی نوید شیخ کی جانب سے کورونا ایس او پیز کے نفاذ کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ گزشتہ روز ماسک نہ پہننے پر 150 افراد کو واررنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ مقرر وقت کے بعد بھی دکانیں، مارکیٹس کھلی رکھنے پر 29 چالان کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 10 لاکھ 26 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ضلع جنوبی 249، ضلع کیماڑی7 ، ضلع کورنگی 194 ، ضلع شرقی 18 اور ضلع غربی 4 کاروباری دکانیں سیل کی گئیں۔ ضلع جنوبی میں 40 دکانداروں کو گرفتار اور 5 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

کمشنر کراچی نے بتایا کہ ریستوران کے اندر کھانا کھلانے پر 3 چالان سے 1 لاکھ 50 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا اور تین ریستوران کو سیل جبکہ 17 کو وارننگ جاری کی گئی۔

انھوں نے بتایا کہ مقررہ وقت کے بعد ریستوران کھلے رکھنے پر 10 مالکان کو وارننگ دی گئی، ایک ریستوران کو سیل جبکہ ایک کو چالان جاری کرنے سے 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 142 چالان سے 71 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا، جس میں ملیر 86، وسطی 15، کیماڑی 13، غربی 10، شرقی 9، جنوبی 5 اور کورنگی میں 4 شامل ہیں۔

کمشنر کراچی نوید شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ آٹے کے نرخ میں اضافے کے خلاف کارروائی پر 10 چالان سے 19500روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

مرغی کی قیمت میں اضافے کے خلاف کارروائی پر 24 چالان سے 95 ہزار جرمانہ وصول کیا گیا اور دودھ کے نرخ میں اضافے کے خلاف کارروائی پر 21 چالان سے 92 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں