شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت قانون کے ساتھ مذاق ہے، فواد چوہدری

شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت قانون کے ساتھ مذاق ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت کے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو عدالت نے طبی بنیاد پر ایک مرتبہ بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

عدالتی فیصلے پر حکومتی موقف دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینا قانون کے ساتھ مذاق ہے، اتنا جلد فیصلہ تو پنچائت میں نہیں ہوتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو باہر جانےکی اجازت کے فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہاکہ شہباز شریف اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، اس طرح سے ان کا فرار ہونا بدقسمتی ہو گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اس سے پہلے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دے چکے ہیں، سوال یہ ہے کہ شہباز شریف کی گارنٹی کا کیا بنا؟

وفاقی وزیر نے کہاکہ فیصلے کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کریں گے، وزیراعظم نظام عدل کی کمزوریوں کی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات پر تیار نہیں، اس کی بڑی وجہ اس بوسیدہ نظام سے ان کے مفاد وابستہ ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہاکہ شہباز شریف نے نواز شریف کے باہر جانے کیلئے گارنٹی عدالت میں جمع کروائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں