کورونا کیسز ساڑھے 8 لاکھ سے متجاوز، مزید 140 اموات

پاکستان: کورونا وائرس کیسز ساڑھے 8 لاکھ سے متجاوز، مزید 140 اموات

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ملک 29 ویں پر آگیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 298 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 140 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 4 ہزار 631 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 9 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 677 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 131 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار 846 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 21 لاکھ 1 ہزار 832 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 83 ہزار 699 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 177 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 7 لاکھ 47 ہزار 755 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 3 لاکھ 14 ہزار 517 ہو گئی، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 8 ہزار 891 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار 646 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 698 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار 520 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں اب تک کُل اموات 3 ہزار 537 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 77 ہزار 414 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 702 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 23 ہزار 16 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 243 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 17 ہزار 660 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 499 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 358 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 107 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں