وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلافات گہرے ہونے لگے

وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلافات گہرے ہونے لگے

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے اختلافات گہرے ہونے لگے۔ بلوچستان کابینہ اجلاس میں 6 وزراء شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سردار یار محمد رند، عمر جمالی، ظہور بلیدی ، صالح بھوتانی، عبدالرحمٰن کھیتران اور محمد خان اتمانخیل نے شرکت نہیں کی۔

تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے اعزاز میں اسلام آباد میں افطار ڈنر دیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ 

علاوہ ازیں عبدالقدوس بزنجو اور صالح بھوتانی کے درمیان بھی ملاقات  ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں