کراچی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

کراچی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

کراچی میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کےخلاف رات گئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

ضلع جنوبی اور ڈی ایچ اے کے علاقے میں کورونا ایس او پیز اور اوقات کار کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے ریسٹورنٹ، سیلون، متعدد ہوٹلز، مارٹس، سپر اسٹورز اور دکانیں سیل کردی گئیں۔

اس سے قبل بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے کئی دکانوں کو سیل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں