اسلام آباد میں آج شام 6 بجے سے لاک ڈاؤن

اسلام آباد میں آج شام 6 بجے سے لاک ڈاؤن

اسلام آباد میں آج شام چھ بجے سے لاک ڈاؤن لگ جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ روک دیا جائے گا، سیاحتی مقامات اور تمام پارکس پر تالا پڑجائے گا۔

ادھر پنجاب حکومت نے 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا، خیبر پختون خوا میں پنجاب جیسی پابندیاں عائد کردی گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کھانے پینے کی دکانیں، میڈیکل اسٹور اور پیٹرول پمپس کھلے رہیں گے، جبکہ بلوچستان میں بھی آٹھ سے سولہ مئی تک سب بند رہے گا۔

سندھ میں جمعے اور ہفتے کی صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک تمام کاروبار کھلا رہے گا جبکہ اتوار سے کاروبار بند ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں