این اے 249 پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل 2 دن میں مکمل ہوگا، الیکشن کمیشنر سندھ

جنگ نیوز

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آئندہ دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

اعجاز انور چوہان نے کہا کہ تمام 276 پولنگ بیگز کی سیل محفوظ تھیں، پولنگ بیگز کی سیل ٹوٹی ہونے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی قوانین کے مطابق جاری ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت دوبارہ گنتی میں صرف درست اور مسترد شدہ ووٹوں کو گنا جاتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق درخواست گزار کے بائیکاٹ سے اس عمل پر اثر نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں نے فارم 45 ضمنی انتخاب والے دن کیوں حاصل نہیں کیے؟ 

الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کا کہنا تھا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل آئندہ دو روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں