شہبباز شریف کی چین اور برطانیہ کے سفیروں سے ملاقاتیں

شہبباز شریف کی چین اور برطانیہ کے سفیروں سے ملاقاتیں

اپوزيشن لیڈر اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے اسلام آباد میں چین اور برطانیہ کے سفیروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

شہباز شریف نے چینی سفیر کو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، نواز شریف کی جانب سے چین کے صدر اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔

برطانوی سفیر سے ملاقات میں شہباز شریف نے کورونا وبا کے دوران پاکستان کے لیے برطانوی امداد کو سراہا۔

 شہباز شریف پارٹی کے مرحوم رہنما مشاہد اللّٰہ خان کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

 انہوں نے کہا کہ مشاہد اللّٰہ خان کی وفات ایک قومی نقصان ہے جن کی کمی پوری نہیں ہوسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں