گوجرانوالہ صحت حکام کا لاہوری وینٹی لیٹرز پر اصرار

گوجرانوالہ صحت حکام کا لاہوری وینٹی لیٹرز پر اصرار

گوجرانوالہ کے صحت حکام نے ڈی ایچ کیو اسپتال کے لیے لاہوری وینٹی لیٹرز پر اصرار کیا ہے۔ لاہور سے وینٹی لیٹرز نہ ملنے کی شکایت کرنے والے حکام، گوجرانوالہ ڈویژن میں 96 خالی پڑے وینٹی لیٹرز کو استعمال کرنے سے گریزاں ہیں۔

ڈی ایچ کیو میں دس خراب وینٹی لیٹرز بھی ٹھیک نہ کرائے جاسکے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں اس وقت 136 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، چھیانوے خالی پڑے ہیں۔

ادھر لاہور سمیت پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کٹس میں کمی اور کورونا ٹیسٹ کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

علاوہ ازیں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹھ سے سولہ مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، صوبائی حکومتوں نے فیصلہ کرلیا۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گيا ہے کہ پنجاب میں آٹھ سے سولہ مئی تک ہرقسم کی ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں