ساہیوال سے سیکرٹری یونین کونسل ارشد جاوید ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار

لاہور (حالات بیورو رپورٹ) اینٹی کرپشن نے کارروائی کرتے ہوئے ساہیوال سے سیکرٹری یونین کونسل ارشد جاوید کو ہزاروں روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن نے ساہیوال سے ارشد جاوید سیکرٹری یونین کونسل کو گرفتار کر لیا۔
ملزم ارشد جاوید کو پانچ ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ملزم کو انسپکٹر اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر ساہیوال نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔ کرپٹ سرکاری افسران و اہلکاران کو پکڑ کر بے نقاب کر رہے ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں