چیف جسٹس کا آکسیجن سیلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

چیف جسٹس کا آکسیجن سیلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست پر آکسیجن سلنڈرکی قیمت مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخود نوٹس کی سماعت کی جس میں عدالت نے آکسیجن سیلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا۔

کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں وزارت صنعت اور پیداوار کو دو دن میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت دیدی گئی۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ آکسیجن سیلنڈر کی قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے۔

ایڈووکیٹ جنرل کے پی کا کہنا تھا کہ قیمت مقرر نہ ہونے پر سپلائرز من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں، ڈریپ کے سربراہ نے موقف اختیار کیا کہ آکسیجن وزارت صنعت کے ماتحت ہے ہمارا اس سے تعلق نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں