مقبوضہ کشمیر سے 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے گئے، مشعال ملک

مقبوضہ کشمیر سے 250 وینٹی لیٹر بھارت منتقل کردیے گئے، مشعال ملک

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے خبر دار کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دن بدن کورونا کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2 لاکھ سےزائد کورونا کیسز ہیں، پچیس سو سے زائد کشمیری کورونا کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں طبی سہولیات موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 250 وینٹی لیٹر تھے، وہ بھی بھارت منتقل کردیے گئے، مقبوضہ کشمیر میں قید کشمیریوں کو تہاڑ جیل منتقل کیا جارہا ہے۔ تہاڑ جیل میں تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے۔

عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ جیل میں ویکسین سمیت ٹیسٹ کی سہولت بھی نہیں دی جارہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں