پنجاب میں عید پر 10 سے 15 مئی تک 6 تعطیلات کا اعلان

پنجاب میں عید پر10سے 15 مئی تک 6 تعطیلات کا اعلان

پنجاب حکومت نے عیدالفطر پر 10 سے 15 مئی تک 6 تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد سرکاری ملازمین عملاً 9 دن عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

عید کی چھٹیاں شروع ہونے سے پہلے 8 اور 9 مئی کو ہفتہ اور اتوار ہیں یعنی عملاً چھٹیوں کا آغاز 10 مئی سے پہلے ہی ہوجائے گا۔

عید کی حکومتی چھٹیاں ختم ہونے کے اگلے دن یعنی 16 مئی کو اتوار ہے یوں چھٹیوں کی تعداد 6 کے بجائے 9 تک پہنچ جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں