ٓآج بنائیں مذیدار ڈبل روٹی کے رول

ڈبل روٹی کے رول

افطار کے دسترخوان پر روزانہ ہی کچھ نیا اور تازہ کھانے کا دل کرتا ہے، آج اپنے دسترخوان کی شان بڑھائیں ہلکے پھلکے، جھٹ پٹ تیار ہوجانے والے ڈبل روٹی کے رولز سے۔

درکار اجزاء:

ڈبل روٹی کے سلائس۔ 8 عدد

آلو (میش کئے ہوئے) ۔ 2 عدد

کالی مرچ۔ 2چائے کے چمچ

پودینہ۔ ایک کھانے کا چمچ

ہرا دھنیا۔ حسب ضرورت

ہری مرچیں (چوپ کی ہوئیں) ۔2 عدد

قیمہ۔ ایک پاؤ

ادرکلہسن پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر۔ ایکچائے کا چمچ

زیرہ۔ آدھا چائے کا چمچ

نمک۔ حسب ذائقہ

تیل۔ حسب ضرورت

ڈبل روٹی کے رول بنانے کی ترکیب:

ڈبل روٹی کے سلائس پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔

کچھ دیر بعد سلائس کو باہر نکال کر دونوں ہاتھوں سے دبائیں تاکہ سارا پانی نکل جائے۔ 

اس کےبعد آلو میں نمک، کالی مرچ، ہرادھنیا، پودینہ اور ہری مرچ شامل کر دیں اور اچھی طرح سے مکس کرلیں۔

پھر اسے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ 

اب ایک پین میں قیمہ، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور زیرہ ڈال دیں اور ڈھانپ کر قیمے کا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔

ڈبل روٹی کے سلائس میں ایک کھانے کا چمچ آلو اور قیمے کی فلنگ ڈالیں اور اس کے رول بنالیں۔ 

اسے آدھے گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ 

اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے تمام رولز کو گولڈن فرائی کرلیں۔ 

گارنش کرکے کیچپ اور املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

مزید مذیدار ریسیپیز جاننے کے لیے لنک پر لکل کریں:

https://ramadan.geo.tv/category/recipes/2

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں