نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی

نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں موجود گوداموں سے کروڑوں روپے کی گندم چوری پر نیب انکوائری کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

سندھ ہائی کورٹ میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نثار کھوڑو اور دیگر کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نثار کھوڑو کے خلاف محکمہ خوراک میں کرپشن سے متعلق انکوائری جاری ہے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید انکوائری کرنی ہے، جواب جمع کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔

عدالتِ عالیہ نے نیب سے 16 جون تک انکوائری مکمل کر کے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک نثار کھوڑو کی ضمانت میں توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ نثار کھوڑو بیرونِ ملک ہونے کے باعث آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں