وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ ملکی معاشی، سیاسی اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لے گی۔
اجلاس میں یورپی یونین کی پاکستان مخالف قرارداد پر بھی بات ہوگی، کابینہ کو کورونا کیسز، ایس اوپیز پر عمل درآمد اور کورونا ویکسین کی دستیابی پر بریفنگ دی جائے گی۔
عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں لاک ڈاؤن پر عملدر آمد کے لیے سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کی تعیناتی کی منظوری کا امکان ہے۔