لاہور(حالات بیورو رپورٹ) تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم لغاری کی اسسٹنٹ کمشنر کو دھمکی، ٹیلیفون کال منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ تلخ کلامی کے بعد رمضان بازاروں کے حوالے سے عوامی نمائندوں کی بیوروکریسی کے ساتھ چپقلش کا ایک اور معاملہ منظرعام پر آگیا۔
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے رمضان بازار کا دورہ نہ کرانے پر اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک اور تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری کے درمیان مبینہ ٹیلیفونک گفتگو منظرعام پر آگئی۔نجی ٹیلی ویڑن چینل کو موصول ہونے والی آڈیو کال میں سنا جاسکتا ہے کہ ایم پی اے خرم لغاری نے اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک سے کہا کہ رمضان بازاروں کا وزٹ کرانے کا آپ کو کہا تو آپ نے اپنا فون بند کردیا۔
اس پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ فون کی بیٹری بند ہوگئی تھی تو اس لیے ان کا فون بند ہوگیا، آپ جب چاہیں رمضان بازار کا وزٹ کریں، میری آپ سے کونسی لڑائی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کے یہ کہنے پر خرم لغاری مشتعل ہوگئے اور ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی لڑائی کرنا چاہتے ہیں تو میں آرہا ہوں، کدھر آنا ہے؟ خرم لغاری کا کہنا تھا کہ وہ تو جوان ہیں، اسسٹنٹ کمشنر بڈھے ہیں، لوگ کہیں گے بڈھا مار کھا کر آگیا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری کا نجی ٹیلی ویڑن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک رمضان بازار کے دوروں کے دوران غائب ہو جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جتوئی کہتے ہیں آپ کون ہو جو میں وزٹ کراﺅ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی ارشد ورک کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر تو ہروقت رمضان بازار میں موجود نہیں رہ سکتا، رمضان بازار کا کوئی بھی دورہ کرسکتا ہے، ان کا فوکل پرسن بازار میں موجود ہوتا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا ہو گیا
50 سال ہوگئے وکالت کرتے ہوئے ایسا تماشا کبھی نہیں دیکھا: لطیف کھوسہ
دورانِ ڈیوٹی کورونا وائرس سے جاں بحق طبی عملے کیلئے قومی اعزاز کی سفارش
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16دسمبر سے بڑی کمی کا امکان
غیر شرعی نکاح کیس قابلِ سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
انتخابی شیڈول کا اجراء روکنے کی الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کا ریکارڈ عدالت میں جمع
اے این ایف کی 12 کارروائیاں، 1416 کلو منشیات برآمد، 12 ملزمان گرفتار
بانیٔ پی ٹی آئی کی 3، شاہ محمود قریشی کی 2 مقدمات میں ضمانتیں منظور
جماعت اسلامی نے ہمیشہ آمروں کی تابعداری کی ہے، وقار مہدی
دھند کے باعث موٹر ویز ایم 5 اور ایم 4 ٹریفک کے لیے بند