لاہور سمیت پنجاب کے 26 شہروں میں اعتکاف پر پابندی

لاہور سمیت پنجاب کے 26 شہروں میں اعتکاف پر پابندی

پنجاب حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لاہور سمیت صوبے کے 26 شہروں میں اعتکاف پر پابندی لگادی۔

ادھر کوئٹہ میں ضوابط کے تحت اعتکاف کی اجازت دی گئی، اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی تعداد کو محدود کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اعتکاف سے متعلق وزارتِ صحت نے ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ہدایت نامے کے مطابق بخار، گلے میں درد، کھانسی کی علامات پر گھروں میں اعتکاف کیا جاسکتا ہے، مساجد آنے والے معتکفین گھر سے جائے نماز، پردے اور دیگر سامان ساتھ لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں