سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں، رانا ثنااللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ سعید غنی شیخ رشید بننے کی کوشش نہ کریں، وہ ن لیگ کو جواب دینے کے بجائے الیکشن کمیشن کو جواب دیں۔

رانا ثناء نے اپنے بیان میں کہا کہ ’باپ‘ کو مائی باپ بنانے کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انہيں حریف سمجھتی ہے، وہ پیپلز پارٹی کو حریف نہيں سمجھتے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نوازشریف کی ملک و قوم کے لیے قربانیوں پر سعید غنی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں