پاکستانی نژاد ڈاکٹر کیمبرج یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر مقرر

پاکستانی ڈاکٹر کیمبرج یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر مقرر

پاکستانی نژاد ڈاکٹر کمال منیر کو کیمبرج یونیورسٹی کا پرووائس چانسلر مقرر کردیا گیا۔ ڈاکٹر کمال منیر 3 سال کے لیے کیمبرج یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر مقرر ہوئے۔

ڈاکٹر کمال منیر یکم اکتوبر سے کیمبرج یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

کیمبرج یونیورسٹی میں پانچ پرووائس چانسلرز ہیں جن کا کام یونیورسٹی کے انتظامی امور میں وائس چانسلر کی معاونت کرنا ہے۔

ڈاکٹر کمال منیر اسلامی مالیاتی نظام پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ وہ گزشتہ بیس برس سے کیمبرج یونیورسٹی سے وابستہ ہیں اور فنانشل ٹائمز، دی گارجین، ٹریبیون، ڈان اور ورلڈ بزنس نامی کئی اخبارات اور جرائد میں لکھتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں