کراچی، ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی، ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی ضلع وسطی کے علاقوں گلبرگ، لیاقت آباد، نارتھ  کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے متاثرہ بلاکس میں 2 ہفتے کے لئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کراچی کے علاقے صدر اور اطراف کی مارکیٹس میں پاک فوج، رینجرز اور پولیس کا مشترکہ گشت کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کی مارکیٹس میں سندھ پولیس کی جانب سے ’ماسک پہنو‘ کے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور میں آج اتوار کے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔

کھانے پینے، پھل،سبزی اور گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 6بجے تک کھلی رہیں گی۔ پیٹرول پمپ اور میڈیکل اسٹورز بھی کھلیں گے۔ شہر کی دیگر تمام بڑی چھوٹی مارکیٹس اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ آج بھی بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں