آصف علی زرداری کا علامہ ناصر عباس کو فون

 آصف علی زرداری کا علامہ ناصر عباس کو فون

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کو فون کیا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے علامہ ناصر عباس کا این اے 249 میں پی پی پی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس نے صدر آصف علی زرداری کو این اے 249 میں جیت کی مبارک باد دی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے تنظیم الاعوان کے سربراہ پیر خالد سلطان کو بھی فون کیا، این اے 249 پر ان کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

تنظیم الاعوان کے سربراہ پیر خالد سلطان نے صدر آصف علی زرداری کو این اے 249 میں جیت کی مبارک باد دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے این اے 249 کا الیکشن جیتنے پر کراچی کی قیادت کو شاباش اور مبارک باد دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں