سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جدہ پر حملے کی کوشش کی گئی تاہم دشمن کے فضائی ہدف کو تباہ کردیا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ہفتے کی صبح ساحلی شہر جدہ پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور سعودی عرب کا ساحلی شہر بڑی تباہی سے محفوظ رہا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ’ایک غیر متعین دشمن کے جدہ کی سمت فضائی ہدف کو راستے میں روک کر تباہ کردیا گیا‘۔
وزارت دفاع کے بیان میں واقعے کی تفصیلات موجود نہیں اور نہ ہی حملہ آور ملک یا گروہ کی جانب کوئی اشارہ ہے۔
واضح رہے کہ وزارت دفاع نے منگل کو بحیرہ احمر میں حوثیوں کی دھماکہ خیز ریمونٹ کنٹرول کشتی کوسٹ گارڈز کے ذریعے تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔