شرمیلا فاروقی کا مریم نواز کو جواب

شیر کا شکاری ہے زرداری: شرمیلا فاروقی کا مریم نواز کو جواب

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں پی پی کی کامیابی تسلیم نہ کرنے پر مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو جواب دیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے مریم نواز کے ایک ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جس میں مریم نواز ’پیپلز پارٹی زندہ باد‘ کے نعرے لگا رہی ہیں۔

پی پی رہنما نے ویڈیو کلپ کے کیپشن میں لکھا کہ ’شیر کا شکاری آصف زرداری۔‘

اُنہوں نے مریم نواز سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی شکست اور پیپلز پارٹی کی فتح کو کھلے دل سے تسلیم کرکے اپنے بڑھک پن کا مظاہرہ کریں۔‘

شرمیلا فاروقی نے مزید لکھا کہ ’یہ شہر کراچی بھٹو کا ہے۔‘

یاد رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ نون ہار اُس وقت تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے! مسلم لیگ نون اپنا اور این اے 249 کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں