ڈھائی سال میں سی پیک کے بڑے منصوبے مکمل، وزیراعظم مطمئن

ڈھائی سال میں سی پیک کے بڑے منصوبے مکمل، وزیراعظم مطمئن

وفاقی حکومت نے سی پیک کے بڑے منصوبوں کو ڈھائی سال کی مدت میں مکمل کرلیا، وزیراعظم نے ان کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں کے جائزے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ شوکت ترین، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر صنعت سمیت دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے شرکاء کو سی پیک منصوبوں پر بریفنگ دی اور بتایا کہ حکومت نے سی پیک کے جاری منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت نے سی پیک کے بڑے منصوبوں کو ڈھائی سال کی مدت میں مکمل کیا۔

بریفنگ میں شرکاء کو بتایا گیا کہ انفرااسٹرکچر سےمتعلق موجودہ حکومت نے بہت سے منصوبے مکمل کیے، چین زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون بڑھا رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سی پیک پاک چین دوستی کی گواہی ہے، دونوں ممالک کے تعلقات گہرے ہیں، اسی منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔

انہوں نےسی پیک منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ باقی رہ جانے والے منصوبوں کو ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہاکہ صنعتوں کا فوکس برآمدات پر مبنی ہونا چاہیے، ہمارا فوکس درآمدات کا متبادل اور پالیسیاں اسی کے مطابق ہوں۔

اُن کا کہنا تھاکہ نوجوان نسل کو ملازمتوں کے لیے تیار کیا جائے، آنے والی صنعتوں اور ہائی کوالٹی زرعی فارمز سے ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں