اپریل میں سات سو سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تشخیص

اپریل میں سات سو سے زائد ہیلتھ کیئر ورکرز میں کورونا کی تشخیص

ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر نے شدت اختیار کی ہوئی ہے، ایک دن میں مزید 40 ہیلتھ کئیر ورکرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت610 ہیلتھ کئیرورکرز کورونا کا شکار ہیں، یکم اپریل سے اب تک 767 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کا شکار ہو چکے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ10 دن کے اندر251 ہیلتھ کئیر ورکرز میں کورونا کی تشخیص ہوئی، رواں ماہ 7 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے، رواں ماہ 3 ڈاکٹرز،1نرس اور 3 پیرا میڈیک اسٹاف جاں بحق ہوئے۔

مجموعی طور پر 152 ہیلتھ کئیر ورکرز کورونا کے باعث جاں بحق ہو چکے، جاں بحق ہونے والوں میں 95 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں