کورونا ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

کورونا ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

قومی ایئر لائن نے 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے کورونا ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراک چین سے پاکستان پہنچا دیں۔

پی آئی اے کی قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز پی کے 6852 جمعرات کی صبح 5 بج کر 35 منٹ پر، دوسری پرواز پی کے 6853 دوپہر 12 بج کر 8 منٹ پر جبکہ تیسری پرواز پی کے 6854 رات 12 بجے اسلام آباد پہنچی۔

تینوں بوئنگ 777 طیارے مجموعی طور پر کورونا ویکسین کی 10 لاکھ خوراک لے کر وطن واپس پہنچے۔

واضح رہے کہ کوروناویکسین کی اتنی ہی مقدار گزشتہ ہفتے بھی تین خصوصی پروازوں کے ذریعے اسلام آباد لائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں