آج افطار میں آلو بھری مرچ سے مزے اڑائیں

آآلو بھری مرچی

رمضان میں افطاری کے دستر خوان پر مزیدار چٹ پٹے کھانوں کا ہونا روزہ دار کے لیے الگ ہی قسم کی خوشی کا باعث بنتا ہے، خواتین کے لیے روزانہ کچھ نیا بنانے کا مرحلہ بھی دشوار ہوتا ہے جسے آسان بنانے کے لیے پیش خدمت ہے آلو بھری مرچوں کی ترکیب۔

آلو بھری مرچیں بنانے کے لیے درکار اجزاء:

بڑی والی ہری مرچ دس عدد، اُبلے ہوئے آلو چار عدد، زیرہ بھنا ہوا دو چائے کے چمچے، لال مرچ کُٹی ہوئی دو چائے کے چمچے، نمک حسب ذائقہ، ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچہ، بیسن ایک پیالی، ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا (تھوڑا سا)، ہری مرچ باریک کٹی ہوئی تین عدد، لیموں کا رس دو عدد، چاٹ مسالہ دو چائے کے چمچے، تیل ایک پیالی۔

ترکیب:

بیسن میں زیرہ، کُٹی ہوئی لال مرچ اور چٹکی بھر سوڈا ڈال کر گھول لیں۔ 

آلو میش کر کے اس میں بھنا ہوا زیرہ کٹی ہوئی ہری مرچ، ہرا دھنیا، لیموں کا رس، چاٹ مسالہ ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح یکجان مرکب بنا لیں۔ 

اس کے  بعد اس امیزے کو مرچوں میں بھر کر  بیسن میں ڈبو کر گرم تیل میں تَل لیں۔

مزید مذیدار، لذیذ کھانوں کی ریسیپیز جاننے کے لیے کلک کریں:

 https://ramadan.geo.tv/category/recipes

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں