این اے 249 میں ضمنی انتخاب، پولنگ کا وقت شروع

جنگ نیوز

کراچی کے حلقےاین اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ ضمنی انتخاب میں 30 امیدوار میدان میں ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امجد اقبال آفریدی، مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال اور ایم کیو ایم پاکستان کے حافظ محمد مرسلین سمیت 30 امیدوار میں مقابلہ ہو گا۔

الیکشن کمشنر کراچی سید ندیم حیدر کے مطابق حلقے میں 3 لاکھ 39 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، حلقے میں 276 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ جن میں سے مشترکہ پولنگ اسٹیشن 139 ہیں۔

سید ندیم حیدر کا کہنا ہے کہ حلقے میں 92 پولنگ اسٹیشن حساس اور 184 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں