افغانوں کو قابل قبول امن عمل کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

افغانوں کو قابل قبول امن عمل کی حمایت کریں گے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاکستان ہمیشہ افغان قیادت میں افغانوں کو قابل قبول امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا، افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل، فوجیوں کی تعداد میں کمی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔

امریکی وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا، امریکی وزیر دفاع نے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں