پنجاب، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

پنجاب، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد دکانیں سیل

لاہور کے مختلف علاقو ں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کے دوران متعدد دکانیں سیل کردی گئیں، جبکہ کئی دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی بینک کی ایئرپورٹ برانچ بھی سیل کردی گئی۔

فیصل آباد میں ماسک نہ پہننے والے 20 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

سرگودھا میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 50 سے زائد دکانیں اور 4 ہوٹل سیل کردیے گئے جبکہ ماسک استعمال نہ کرنے پر کئی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔

چونیاں میں بھی 2 درجن سے زائد دکانیں سیل کردی گئیں، جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں